پیاز کی منافع بخش کاشت

گروٹیک کے پیداواری پروگرام کے ساتھ!

اہمیت:

آب وہوا:

پیاز کی اقسام:

رقبہ کاشت اور پیداوار

وقت کاشت

شرح تخم:

پنیری کی کاشت:


پنیری منتقلی:

  • پنیری منتقل کرنے سے 3-2 گھنٹے پہلے ہلکا پانی دیں۔
  • پودے کھیلیوں کے دونوں طرف 4-3 انچ کے فاصلہ پر لگائیں۔
  • پینری منتقلی کے وقت بیمار اور کمزور پودے علیحدہ کر دیں۔
  • پنیری صبح یا شام کے وقت منتقل کریں۔

کھادوں کا استعمال:

پیاز کی فصل میں زنک کا استعمال:

  • زنک کی کمی کو پورا کر کے پودوں کو صحتمند بنائے۔
  • زمین کو زرخیز بنا کر پودوں کی نشوونما کو تیز کرے۔
  • دیگر کھادوں کی افادیت میں اضافہ کرے۔
  • گنڈیوں کی تعداد اور کوالٹی میں اضافہ کرے۔
  • کلوروفل کی مقدار میں اضافہ کرے۔

پیاز کی فصل میں پوٹاشیم ہیومیٹ کا استعمال

پودوں کی شاندار بڑھوتری - بھرپور پھول و پھل

  • زمین کی ساخت کو بہتر بنا کر پیاز کی جڑوں کی کارکردگی میں اضافہ کرے۔
  • زمین کو نرم اور بھر بھرا بنا کر بڑھوتری میں شاندار اضافہ کرے۔
  • اجزاۓ صغیرہ اور کبیرہ کا استعمال بہتر کرے۔
  • زمینی وتر کو زیادہ دیر تک قائم رکھے۔
  • جمی فاسفورس کو گھلائے پودوں کے لئے قابل استعمال بناے۔

پیاز کی فصل میں پوٹاش کا استعمال

  • زمین کی ساخت کو بہتر بنا کر پیاز کی جڑوں کی کارکردگی میں اضافہ کرے۔
  • زمینی بیماریوں سے پودوں کو محفوظ بنا کر بڑھوتری میں شاندار اضافہ کرے۔
  • پوٹاش اور سلفر پیاز کی گنڈھیاں بنانے کی صلاحیت میں اضافہ کرے ۔
  • پیاز کے سائز میں اضافہ کرکے موٹا اور صحت مند بناے۔
  • پیاز کے معیار اور مقدار میں اضافہ کرے۔

آبپاشی

  • پہلے 3 پانی 7 یا 8 دن کے وقفے سے لگائیں۔
  • اس کے بعد آبپاشی کا وقفہ بڑھایا جا سکتا ہے۔

جڑی بوٹیوں کا کنٹرول

جڑی بوٹیوں کے کنٹرول کے لئے ٹی-جیٹ نوزل استعمال کریں۔ ہمیشہ صاف پانی کا استعمال کریں۔ پانی کی فی ایکڑ مقدار 120 لیٹر رکھیں۔

جڑی بوٹیوں کی تلفی

پیاز کی فصل میں تمام اقسام کی جڑی بوٹیاں(چوڑے، نوکیلے پتوں والی او ر ڈیلا) اگتی ہیں اور پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہیں۔ فصل میں جڑی بوٹیوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے 1-2 دفعہ گوڈی کریں۔یہ عمل پودوں کو زیادہ خوراک حاصل کرنے کے ساتھ بہتر اور صحت مند گٹھے بنانے میں مدگار ثابت ہوگا۔

پیاز کے ضرر رساں کیڑے اور ان کا تدارک

تھرپس:

  • یہ پیاز کا سب سے خطرناک رس چوسنے والا کیڑا ہے۔
  • یہ کیڑا پودے کے پتوں کی درمیانی کونپلوں میں موجود ہوتا ہے۔
  • اسکے بالغ اور بچے دونوں وہاں سے رس چوس کر نقصان کرتے ہیں اور حملہ شدہ پودوں کے پتے چُڑ مڑ ہو جاتے ہیں اور آہستہ آہستہ کالے ہو جاتے ہیں۔
پیسٹ زہر مقدار فی ایکڑ
تھرپس کلورفینا پائر 36 فیصد 150-200 ملی لیٹر
ایبامیکٹن 1.8 فیصد 400 ملی لیٹر

میگٹس /پیاز کی سنڈی:

  • یہ سنڈی پیاز کی بیج والی فصل میں پھولوں کے گچھوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔
  • پروانہ زردی مائل بھورا جبکہ سنڈی سبزی مائل اور جسم پر لمبے رُخ دھاریاں ہوتی ہیں۔

کنٹرول:

ایمامیکٹن+لیوفینوران 3 فیصد 400ملی لیٹر
ایمامیکٹن بینزوئیٹ 1.9 فیصد 200ملی لیٹر

پیاز کی بیماریاں

پرپل بلاچ (ارغوانی جھلساؤ) :

  • پتوں پر ہلکے جامنی رنگ کے کناروں والے دھبے پڑ جاتے ہیں۔ بیج پیدا کرنے والی ڈنڈی گل سڑ جاتی ہے اور پیاز پر سیاہ دھبے پڑ جاتے ہیں۔
  • روئیں دار پھپھوندی کے شدید حملہ کی صورت میں اس بیماری کے حملے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

روئیں دار پھپھوندی:Downy Mildew

  • یہ بیماری پتوں اور بیج والے تنوں پر سیاہی مائل روئیں دار دھبوں میں ظاہر ہوتی ہے۔ اگر موسم سرد، ابرآلود، اور ساتھ ہلکی بارش ہو تو جھلساؤ کی طرح جھلساؤ مرجھاؤ کا منظر پیش کرتا ہے اور پیداوار 75-60 تک کم ہو جاتی ہے۔
  • نرسری سے منتقل شدہ فصل پر روئیں دار پھپھوندی کا حملہ زیادہ ہوتا ہے۔ پرانے پتوں کی نوکیں پیلی ہو کر گرنا شروع کر دیتی ہیں۔

سٹیم فیلیم بلائٹ Stemphylium leaf blight :

  • جب فصل 3-4 پتوں کی حالت میں ہو تو پتوں کے نوکدار کناروں پر حملہ ہوتا ہے۔
  • 20-24 سینٹی گریڈ اور 70 فیصد نمی بیماری کے پھیلاؤ میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
  • پتوں کی اوپر والی سطح سے نیچے کی طرف بیماری کا پھیلاؤ۔
  • ہلکے زردی مائل سے گہرے بھورے دھبے۔
  • پوری فصل مرجھائی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔

سٹیم فیلیم بلائٹ۔ علامات

فیوزیریم ڈیمپنگ آف:

  • فنگس جڑوں پر حملہ کرتی ہے۔
  • جڑیں پہلے گہری سرخ اور پھر سیاہ ہو جاتی ہیں۔
  • پودا چوٹی سے مرجھانہ شروع کرتا ہے۔
  • فنگس زمین میں موجود ہوتی ہے۔
  • نمدار اور گیلی زمین میں زیادہ پھیلتی ہے۔

پنک روٹ Pink Root (Phoma terrestris)

  • جڑیں ہلکی گلابی سے گہرے رنگ میں تبدیل اور آخر میں ارغوانی رنگ میں تبدیل ہوجاتی ہیں ۔
  • جڑیں ٹرانسپیرینٹ اور ان پر خشک پانی کے دھبے نمودار ہونے لگتے ۔
  • بلب چھوٹے رہ جاتے ۔

بیماریوں کا کیمیائی کنٹرول

برداشت:

نوٹ :

جب پیاز اپنی نشوونما اور جسامت بڑھانا چھوڑ دے، نئے پتوں اور جڑوں کی بڑھوتری رک جائے اور پودے کا تنا خشک ہو کر جھک جائے( 15 سے 20 فیصد پودے ٹوٹنا شروع) برداشت کے لیے فصل برداشت کے لیے تیار ہوجاتی ہے ۔