جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے جڑی بوٹی مارز ہر پینڈی میتھالین 800 تا 1000 ملی لیٹر فی 120 لیٹر پانی میں ملا کر بوائی کے فورا بعد سپرے کریں۔ بعض زہریں فصل پر تھوڑا سا برا اثر ڈالتی ہیں لیکن بعد میں پودے تندرست اور صحت مند ہو جاتے ہیں۔
| نیاب تل- 2016 | ٹی ایچ-6 | نیاب پر ل | تل 18 | ٹی ایس -5 |
|---|---|---|---|---|
|
|
|
|
|
نوٹ: نیاب پرل اور نیاب تل 2016 کھلی لائنوں میں کاشت کے لیے موزوں اقسام ہیں ۔ ان اقسام میں پودوں کا پھیلاؤ زیادہ
ہوتا ہے ۔
اس لئے قطاروں کا باہمی فاصلہ اڑھائی فٹ اور پودوں کا باہمی فاصلہ 5 تا 6 انچ رکھیں ۔
جب فصل کا قد 2 فٹ ہوجائے تو ایک ہفتے کے وقفے سے 2 گوڈیاں کریں اور پھر ٹریکٹر اور رِجر
کے ذریعے کھیلیاں بنادیں ۔
| مقدار غذائی اجزاء (کلوگرام فی ایکڑ) | کیمیائی کھادوں کی مقدار ( بوریوں میں فی ایکڑ) | |||
|---|---|---|---|---|
| نائٹروجن | فاسفورس | پوٹاش | بوائی کے وقت | بوائی کے بعد |
| 34 | 24 | 12 | ایک بوری ڈی اے پی + آدھی بوری ایس او پی /ایم او پی | آدھی بوری یوریا پہلے اور آدھی بوری یوریا دوسرے پانی کے ساتھ |
پھول آنے پر 4 کلو گرام سلفر 80 فیصد فلڈ کرنے سے پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔
| بیماری | کیمیائی تدارک | مقدار فی ایکڑ | طریقہ استعمال |
|---|---|---|---|
| جڑ اور تنے کی سڑن، اکھیڑا یا مرجھاؤ، کالر راٹ | تھائیوفینیٹ میتھائیل 70 فیصد | 1000 گرام | بذریعہ آبپاشی فلڈ کریں۔ |
| فوسیٹائیل ایلومینیم 80 فیصد | 800 گرام | بذریعہ آبپاشی فلڈ کریں۔ | |
| کلوروتھیلونل+پائریمیتھانیل 40 فیصد | 1000 ملی لیٹر | بذریعہ آبپاشی فلڈ کریں۔ | |
| تنے کی سڑن | ٹرائی فلوکسی سٹروبن +ٹیبوکونازول75 فیصد | 65 گرام | سپرے کریں۔ |
| بٹور | رس چوُسنے والے کیڑوں کا کنٹرول کریں۔متاثرہ پھول توڑ کر ضائع کر دیں۔ |
بالغ اور بچے دونوں پتے کی رگوں سے رس چوستے ہیں اور زہریلا مادہ پتے کی رگوں میں داخل کرتے ہیں۔ حملہ شدہ پتوں کے کنارے پہلے پہلے ہونا شروع ہوتے ہیں اور بعد میں سرخ ہو کر نیچے کی طرف مڑ جاتے ہیں اور بالآ خر مکمل طور پر خشک ہو کر گر جاتے ہیں۔
| کیڑے | کیمیائی تدارک | مقدار فی ایکڑ | طریقۂ استعمال |
|---|---|---|---|
| سبز تیلا | ڈائی نوٹیفیوران | 100 گرام | 100 لیٹر پانی میں سپرے کریں |
| نائٹن پائرایم 50 فیصد | 60گرام | 100 لیٹر پانی میں سپرے کریں | |
| تھرپس | کلور فیناپائر 36 ایس سی | 100-200 ملی لیٹر | 100 لیٹر پانی میں سپرے کریں |
| میرڈ بگ، ِملی بگ | کلوتھیانیڈن 20 ایس سی | 200 ملی لیٹر | 100 لیٹر پانی میں سپرے کریں |
| سفید مکھی | اسیٹامیپرڈ +پائری پروکسی فن 41.6 فیصد | 250 ملی لیٹر | 100 لیٹر پانی میں سپرے کریں |
| کیپسول بورر | ایمامیکٹن+لیوفینوران 3 فیصد | 400 ملی لیٹر | 100 لیٹر پانی میں سپرے کریں |